راجوری //راجوری ضلع میں گزشتہ روز کووڈ 19کے 23نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے مختلف علا قوں میں شروع کر دہ ٹیسٹنگ مہم کے دوران 23افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں جبکہ ضلع میں اس دوران مہلوک وائرس کا شکار 4مزید مریضوں کی موت بھی واقعہ ہو گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سب ڈویژن کوٹرنکہ کے ایک 65سالہ شخص کے انتقال کےساتھ ساتھ درہال میڈیکل بلاک کی 65سالہ خاتون ،کا لا کوٹ سب ڈویژن میں سے ایک 85سالہ بزرگ اور کالا کوٹ سے ہی ایک 67سالہ شخص کی گزشتہ روز موت واقعہ ہو ئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تمام افراد کی موت گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مختلف علا قوں میں محکمہ صحت کی جانب سے لوگوں کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے جس کے دوران نئے کیس بھی ریکار ڈ کئے گئے ہیں ۔