راجوری // راجوری کے مہرہ گاؤں سے راجوری کی طرف آرہا آٹو حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے ۔ مہرہ گاؤں سے ایک آٹو سہ پہر راجوری کی طرف آرہا تھا جو اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجہ میں اس پر سوار دوافراد زخمی ہوئے جن کی شناخت لکی کمار ولد ورندر کمار سکنہ مہرہ اور ریتو دیوی زوجہ رتن سکنہ نابن محلہ راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔دونوں زخمیوں کومقامی لوگوں کی مدد سے ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہاہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔