راجوری //ضلع ہسپتال راجوری میں محکمہ صحت کی طرف سے چالیس عازمین حج کو ویکسین دی گئی ۔اس سلسلے میں پروگرام میڈیکل سپرینڈنٹ ڈاکٹر محمود حسین بجاڑ کی صدارت میں ہوا۔اس دوران سبھی عازمین کو ویکسین دی گئی اورانہیں اس کی اسناد بھی فراہم کی گئیں ۔ تمام عازمین کا طبی معائنہ بھی کیاگیا جس کیلئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم متعین تھی ۔ انہیں راستے کیلئے معمولی قسم کی دوائیاں بھی دی گئیں ۔