سمت بھارگو
راجوری// راجوری میں ہفتے کے روز دو قیدی گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد پتھرائو کے نتیجے میں 7قیدیوں اور 4پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی۔جیل کی سیکورٹی کڑی کردی گئی ہے۔حکام نے بتایاکہ دو قیدیوں ایک کشمیر اور دوسرا راجوری کے درمیان جھگڑا ہوا جس نے تصادم کی شکل اختیار کی۔اسکے ساتھ ہی دو بارکوں میں موجود قیدیوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ اور جونہی پولیس نے مداخلت کی کوشش کی تو مشتعل قیدیوں کے درمیان ہوئی تصادم آرائی میں 4پولیس اہلکار بھی زد میں آکر زخمی ہوئے۔انہیں معمولی چوٹیں آئیں اور علاج و معالجہ کے بعد انہیں رخصت کیا گیا۔ تصادم آرائی کے دوران 7قیدیوں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں جن کا ہسپتال میں مکمل طبی چیک اپ کرایا گیا۔حکام نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران، کچھ قیدیوں نے مبینہ طور پر جیل کے محافظوں پر پتھرائو کیا، جس نے حکام کو مداخلت کرنے اور حالات کو قابو میں لانے پر مجبور کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر جیل کے اندر اور اطراف میں اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا اور سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔