راجوری // انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ خوراک اور میونسپل کمیٹی کی ایک ٹیم نے گوجرمنڈی راجوری میں مارکیٹ چیکنگ کی جس دوران 3ہزار روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔ محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوکاندار صاف ستھری اشیاء خوردنی سمیت دیگر ضروری سازوسامان دستیاب رکھیں تاکہ رمضان المبارک میں صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کاسامنانہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے ناجائز منافع خوروں کو بھی متنبہ کیا کہ وہ آئندہ کسی بھی طرح کی غلطی سے پرہیز کریں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ مارکیٹ چیکنگ میں سبزی اور میوہ جات اور تمام دیگر دوکانیں چیک کی گئی اور انہیں متنبہ بھی کیا گیا کہ وہ صاف ستھری سبزی اور میوہ جات دستیاب رکھیں تاکہ صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔