نوشہرہ //نوشہرہ کے گگروٹ گائوں میں دنگل کمیٹی کی طرف سے کشتی مقابلہ کروایا گیا جس میں دینا نگر پنجاب کے پہلوان نے اکتیس ہزار روپے کی پہلی مالی پر قبضہ کرلیا ۔ گگروٹ گائوں میں دنگل کمیٹی کی طرف سے مقابلہ کروایاگیا جس میں دینا نگر کے پہلوان شمشیر سنگھ و اندر جیت سنگھ کے درمیان مقابلہ ہواجس میں شمشیر سنگھ نے اندرجیت کو شکست دے دی ۔ اس طرح سے انہوںنے اکتیس ہزار روپے کی پہلی مار بطور روپیوں کا ہار پہنا جبکہ دوسری اور تیسری مالی میر کاکا چب و سونو کو بالترتیب پچیس ہزار روپے اور اٹھارہ ہزار روپے کی پہنائی گئی ۔