عظمیٰ نیوز سروس
جموں// نئی دہلی اور کٹرہ کے درمیان چلنے والی دو وندے بھارت ایکسپریس سروسز سمیت چار لمبی دوری کی ٹرینیں اپریل میں دوبارہ چلیں گی۔ حکام نے جمعرات کو بتایا 2 اپریل سے بحال ہونے والی ٹرینوں میں نئی دہلی اور کٹرہ کے درمیان دونوں سمتوں میں چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس خدمات شامل ہیں۔ راجستھان اور جموں توی ریلوے سٹیشن کے درمیان سروس یکم اپریل سے دوبارہ شروع ہوگی، جس کے اگلے دن واپسی سروس شروع ہوگی۔ریلوے حکام نے جموں میل، درگ-ایم سی ٹی ایم ایکسپریس، کوٹا-ایم سی ٹی ایم ہفتہ وار ایکسپریس اور احمد آبادکٹرہ خدمات سمیت متعدد ٹرینوں کے لیے مختصر مدت اور مختصر آغاز کی مدت میں بھی توسیع کی ہے۔گزشتہ سال اگست میں 50 سے زائد ٹرینوں کو اپنی منزلوں سے کم کر دیا گیا تھا ۔