درہال//جموں وکشمیر پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تحت درہال میں محکمہ صحت کی طرف سے طبی بیداری کا ایک کیمپ منعقد کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس کیمپ کی صدارت چیف میڈیکل افسر راجوری ڈاکٹر سریش گپتا نے کی ۔یہ کیمپ ڈاک بنگلہ درہال میںہواجس میں محکمہ مال کا اشتراک بھی تھا۔ اس دوران لوگوں کو مفت طبی خدمات فراہم کی گئیں ان میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔بی ایم او درہال ڈاکٹر اقبال ملک کے مطابق کیمپ کے دوران 243مریضوں کا معائنہ کیاگیا جو مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلاتھے ۔انہوںنے بتایاکہ اس دوران 128اسناد تقسیم کی گئیں جن میں اولڈ ایج اور میڈیکل فٹنس و معذوری کی اسناد شامل ہیں ۔اس کے علاوہ لوگوں کا معمول کا معائنہ بھی کیاگیا اور ان کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔کیمپ میں ڈاکٹر لیاقت چوہدری ، ڈاکٹر سعدیہ ، ڈاکٹر اعجاز ، ڈاکٹر میر منور ، فاروق میر ، محمد یونس ، محمد امین ، لیاقت ، محمد سلیم کے علاوہ آشاورکروں نے بھی شرکت کی ۔