عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ماحولیات کے عالمی دن 2026 کے موقع پرخیبر سیمنٹ نے گرین پارک کمپنی احاطہ میں ایک شجرکاری مہم کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے تاکہ ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز کشمیر کے وژن کو فروغ دیا جا سکے۔ تقریب میں محکمہ آلودگی کنٹرول کمیٹی کے علاقائی ڈائریکٹر کشمیرسفیر شاہ ، ڈویژنل آفیسر بلال احمد خان سمیت کمپنی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔کمپنی کے ڈائریکٹر آپریشنز ریاض ترمبو نے کہا کہ کمپنی کی ترقی صرف کاروبار تک محدود نہیں بلکہ یہ زمین اور عوام کے ساتھ ایک وعدہ ہے۔ ان کے مطابق ماحول، کمیونٹی اور پائیدار ترقی کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔ہیڈ کمرشلز و لیگل افیئرز منظور احمد وانی نے کہا کہ آج لگایا گیا ہر پودا مستقبل کے لیے ایک سرمایہ کاری ہے جو قدرتی وسائل کے تحفظ میں مدد دے گا۔کمپنی کے مطابق یہ اقدام ان کی مسلسل ماحولیاتی پالیسیوں کا حصہ ہے جس کا مقصد صنعتی ترقی اور ماحولیات کے درمیان توازن قائم رکھنا ہے۔