سرینگر//خوراک وعوامی تقسیم کاری کے مرکزی سیکریٹری نے یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں خوراک شہری رسدات اور امورصارفین محکمے اورموسم سرما کیلئے اجناس کاذخیرہ کرنے کاجائزہ لیا۔مرکزی سیکریٹری خوراک وعوامی تقسیم کاری نے وزیراعظم کی غزیب کلیان یوجنا اورقومی خوراک سلامتی ایکٹ کے تحت سبسڈی پردیئے جانے والے اناج اسکیموں کا بھی جائزہ لیا۔مرکزی سیکریٹری نے محکمہ کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ وہ جموں اور سرینگر کے اسپتالوں میں تیمارداروں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یعنی عوامی ونجی شراکت داری طریقے پرکمیونٹی کچن شروع کرنے کے امکانات کو تلاش کریں۔انہوں نے انہیں کہا کہ وہ یہ کام ایمپینلڈ غیرسرکاری تنظیموں یاسماجی تنظیموں کو تفویض کریں جو کمیونٹی کچن شروع کریں۔ میٹنگ کے آغازمیں کمشنر سیکریٹری محکمہ خوراک وشہری رسدات اور امورصارفین زبیراحمدنے مختلف بہبودی اسکیموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ وہ نظام کو شفاف اور خدمات کوموثر بنانے کیلئے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔مرکزی سیکریٹری نے محکمہ کی کاوشوں کاجائزہ لیتے ہوئے نظام کو اسٹریم لاین کرنے کیلئے ان کی کوششوں کی سراہنا کی۔ انہوں نے تقسیم کاری نظام کوخودکار بنانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند اس سلسلے میں متعدد اقدام کررہی ہیں ۔اس موقعہ پر کمشنر سیکریٹری نے مرکزی سیکریٹری سے درخواست کی کہ انہیں موسم سرما کیلئے برف باری کے دوران باقی وادی سے کٹ جانے والے علاقوں میں خوراک اشیاء ایک ہی بارچھ ماہ کیلئے تقسیم کرنے کی اجازت طلب کی۔