عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز کشمیری انسانی حقوق کارکن خرم پرویز اور صحافی عرفان مہراج کو( یو اے پی اے )کے تحت درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔دونوں ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے بعد پٹیالہ ہائوس عدالت کے پرنسپل اینڈ سیشنز جج نے رہائی کا حکم جاری کیا۔عدالت کی جانب سے جاری تفصیلی حکم نامہ، جس میں ضمانت کی وجوہات اور شرائط شامل ہیں، تاحال منظر عام پر نہیں آیا ہے۔خرم پرویز اور عرفان معراج قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے)کی تحقیقات سے متعلق مقدمے میں عدالتی حراست میں تھے۔ عدالت کے اس فیصلے کو جاری قانونی کارروائی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔دونوں کی رہائی عدالت کی جانب سے مقرر کردہ ضمانتی شرائط کی تکمیل سے مشروط ہوگی۔