مینڈھر//مینڈھر میں ایک خاتون نے ایک شخص پر چھیڑ چھاڑ اور حراساں کرنے کاالزام لگایاہے جس پر پولیس نے باضابطہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شرو ع کردی ہے ۔ نا ئید اختر ساکن اڑی کاکہناہے کہ وہ اپنے شوہر نثار احمد کے ہمراہ گزشتہ رات دس بجے رشتہ داروں کے گھر جارہی تھی جس دوران شکیل انجم نامی شخص اپنے ایک اور ساتھی کے ہمر اہ ان کے پیچھے آیا اوراس نے اپنی گا ڑی کو ہما ری گا ڑی سے آگے کھڑا کرکے راستہ روک دیا۔خاتون کے مطابق شکیل نے اس کے خاوند کو شنا ختی کا رڈ دکھا نے کے لئے کہا جس کے بعد اس نے یہ کارڈ اپنی جیب میں رکھ دیا اور کہاکہ یہ تمہارے ساتھ کون لڑکی ہے ۔اس نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ شکیل انجم نے اسے گھسیٹ کر گا ڑی سے با ہر نکالا اور کپڑے بھی پھا ڑ دیئے۔ اس نے یہ الزام بھی لگایا کہ شکیل نے اس کا پرس بھی چھین لیااورپھر پرس سے تین لا کھ روپے نکال لئے جو اس نے زمین کے ایک پلاٹ کے دینے تھے ۔اس نے بتایاکہ شور شرابہ ہونے پر اڑی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی جس نے اسے شکیل انجم کے چنگل سے آزاد کرایا۔خاتون کاکہناہے کہ شکیل اپنے آپ کوصحا فی و ایڈووکیٹ بتارہاہے ۔اس سلسلے میں خاتون کی طرف سے پولیس تھانہ مینڈھر میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے جس پر پولیس نے باضابطہ مقد مہ زیر نمبر 84زیر دفعات341,323,382,354اور427درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نتر ے کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملز م کی تلا ش شر وع کر دی گئی ہے۔