جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے کل قانون ساز کونسل میں کہا کہ حکومت ریاست کے میڈیکل کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیوں میں اضافہ کرنے کے معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ تیزی سے پیروی کر رہی ہے۔وزیر ایم ایل سی محمد خورشید اور قیصر جمشید لون کی طرف سے اٹھائے گئے مشترکہ توجہ دِلاﺅ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔تفصیلات دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ریاست جموں وکشمیر کو بتایا ہے کہ مرکزی حکومت نے کلنیکل کورسوں میں وَن ٹائم سیٹیوں کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے ا یوان کو یقین دلایا کہ حکومت اندرا گاندھی ڈینٹل کالج جموں اس سال سے پوسٹ گریجویٹ کورسز شروع کررہی ہے۔نریش کمار گپتا کی طرف سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں وزیر نے ایوان کو بتایا کہ حکومت گورنمنٹ ڈینٹل کالج اور ہسپتال سرینگر میں پی جی کورسز چلارہا ہے جس میں امیدواروں کو سالانہ دو بار داخلہ دیا جاتا ہے ۔وزیر نے کہا کہ حکومت نے 7ڈینٹل سپیشلسٹو ں کی اسامیاں سال 2013ءکو پبلک سروس کمیشن کو پُر کرنے کے ریفر کی ہیںجن کا انتخاب ابھی تک نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت جن میں نیشنل ہیلتھ مشن بھی شامل ہے مرکزی حکومت کے ساتھ بی ڈی ایس گریجویٹوں کو تعینات کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے ۔رُکن اسمبلی سجاد احمد کچلو نے بھی بنیادی سوال سے متعلق ضمنات پوچھے۔دریں اثنا محمد مظفر پرے کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ جموں اور سرینگر کے شہروں میں دو مدر اینڈ چائیلڈ کیئر ہسپتال زیر تعمیر ہے جن پر پچاس کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جارہی ہے۔غلام بنی مونگا کی طرف سے اُٹھائے ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ضلع ہسپتال بارہمولہ نے مرکزکی طرف سے چلائی گئی ۔سروے میں پہلا نمبر حاصل کیا اور 2017 ءکا کیاکلپ ایوارڈ جیتا ۔وکر م رندھا واکے ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہاکہ گاندھی نگر ہسپتال کی تعمیر کا بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔وزیر نے فردوس احمد ٹاک کے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ حکومت نے نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت کام کر رہے ملازمین کے مطالبات کا جائز ہ لینے کے لئے ایک چار ممبر ی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔رِپورٹ فائنانس ڈیپارٹمنٹ غور کرنے کے لئے بھیجا جائے گا۔