جموں//سینئریوتھ لیڈرپرویزوفاخان نے محبوبہ مفتی کی قیادت والی حکومت کوتینوں خطوں اورطبقوں کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے کئے جارہے اقدامات کی ستائش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام خطوں کی مساوی ترقی ،خوشحالی پی ڈی پی کاایجنڈاہے اوراس کوزمینی سطح پرعملانے کیلئے وزیراعلیٰ نے ریاست بالخصوص جموں صوبے میں متعددترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے ہوئے ہیں جوپی ڈی پی کی پالیسیوں اورایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں۔پرویزوفانے وزیربرائے قبائلی امور، حج واوقاف ذوالفقارعلی اوروائس چیئرمین گوجربکروال مشاورتی بورڈ کانگروٹہ جگٹی میں 73کروڑکی لاگت سے گوجربھون تعمیرکرنے کیلئے کئے جارہے اقداما ت کی ستائش کرتے ہوئے وزیرموصوف کاشکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی قبائلی طبقہ کی بہبودکیلئے سنجیدہ ہے ۔پرویزوفانے کہاکہ پی ڈی پی کی پالیسیاں عوام دوست ہیں بالخصوص قبائلی طبقہ کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں۔دیگرپی ڈی پی یوتھ لیڈران سندیپ جموال، رجت رندھاوا، شمیراحمد، رحم علی، انوجی، راجندرسنگھ نے بھی وزیراعلیٰ اوروزیرقبائلی امورکانگروٹہ میں گوجربکروال کاافتتاح کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔