جموں//جموںوکشمیر قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے یہاں دلائی لامہ سے ملاقات کی۔چیئرمین کے ہمراہ واکھاہ ملبہکھ ، زانسکار و دیگر کرگل کے علاقوں سے آئے ہوئے ڈیلی گیشن بھی تھے۔دلائی لامہ نے حاجی عنایت کی ان کوششوں کو سراہا جو وہ ضلع کرگل میں آپسی بھائی چارے اور میل میلاپ کے لئے انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف فرقوں کے درمیان محبت کا جذبہ قائم کرنے اور ایک دوسرے کے کام آنے جیسے صفات پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔حاجی عنایت علی دلائی لامہ کے قیمتی خیالات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دلائی لامہ نے ہمیشہ لوگوں میں اخوت اور محبت کا پیغام عام کیا ہے ۔چیئرمین نے دلائی لامہ کو کرگل اور حلقہ انتخاب زانسکار کا دور کرنے کی درخواست کی ۔ دلائی لامہ نے انہیں یقین دلایا کہ دو مہینوں کے اندر وہ ضلع کرگل کا دورہ کریں گے ۔بدھسٹ ایسو سی ایشن کرگل کے صدر نوانگ چیرنگ ، بدھسٹ ایسو سی ایشن زانسکار کے صدر سوانگ چوٹار کے علاوہ کئی معزز شخصیات اس موقعہ پر موجود تھیں۔