بارہمولہ // جہلم کپ سیر کرکٹ ٹورنا منٹ کے میچ میں این سی سی نوپورہ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اورز میں 142 رنز بنائے جس زاہد 41 رنز کیساتھ نمایاں سکورر رہے۔منگام الیون کی جانب سے مدثر نے 3 وکٹیں حاصل کی۔جواب میں منگام الیون کی ٹیم 94 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔منگام الیون کی جانب سے شبیر نے 18 رنز بنائے۔این سی سی نوپورہ کی جانب سے فیضان اور عاشق نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ فیصل نے دو وکٹیں حاصل کی۔زاہد کو شاندار بلیبازی کے عوض میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔