جموں//جندراہ میں منعقدہ ایک روزہ دنگل کاخطاب جموں کشمیرکے نثاراحمدنے پنجاب کے رپی پہلوان کوہراکرجیت لیا۔اس کے علاوہ بی ایس کے مکیش نے گوپال کوہراکردوسراانعام حاصل کیا۔اس دوران دنگل میں کل 37 مقابلے منعقدہوئے جن میں ریاستی وغیرریاستی پہلوانوں نے کشتی کے کرتب دکھائے۔صوبائی صدر نیشنل کانفرنس وایم ایل اے نگروتہ دویندرسنگھ رانا نے شانداردنگل کے انعقاد کےلئے منتظمین کی ستائش کی اورپہلوانوں کے جذبہ کھیل کوسراہا۔ رانانے کہاکہ عالمی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والے پہلوان جندراہ میں حصہ لے رہے ہیں جوکہ باعث فخر بات ہے۔ انہوں نے لوگوں میں کشتی مقابلوں کے تئیں جوش وخروش کوبھی سراہا۔انہوں نے کہاکہ نگروٹہ اسمبلی حلقہ کھیل سرگرمیوں کامرکزبن کراُبھررہاہے ۔انہوں نے کشتی کے علاوہ کبڈی کاکھیل بھی نگروٹہ میں فروغ مل رہاہے۔اس موقعہ پر دنگل کمیٹی کے منتظمین کشوری لال ،اومکارسنگھ،گوبندسنگھ ، جگدیش راج شرما، ماسٹررنجیت سنگھ، ماسٹربلدیوسنگھ ،رامیشورسنگھ ،ست دیوسنگھ،ست پال ،شنکر داس،بال کرشن ،ستیش کمار، پرتیم چند، سدیش ورماودیگران بھی موجودتھے۔