جموں//جموں کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس بدر دُریز احمد نے کل جموں ٹیکس کانفرنس 2018 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ جس کا اہتمام آل انڈیا فیڈریشن آف ٹیکس پریکٹیشنرز نارتھ زون اور ٹیکس بار ایسوسی ایشن جموں نے کیا تھا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ٹیکس ریفارمز ان انڈیا کے نئے دور میں ٹیکس پروفیشنلز کے رول پر زور دیا ۔ انہوں نے سماج میں وکلاء کے اُس رول کی ستائش کی جس کے ذریعے وکلاء لوگوں کو ٹیکزیشن نظام کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں میں صحت مند ٹیکس بار کو ترقی دینے اور ٹیکس کانفرنس کا انعقاد کرنے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ جموں شہر کی مالی حالت بہتر ہو رہی ہے اور جموں شہر ایک کاروباری مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے ہی ایوونٹ سرینگر میں بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے سینئر اور تجربہ کار پروفیشنلوں سے کہا کہ وہ ٹیکزیشن لاء کے میدان میں نئی نسل کو تربیت فراہم کریں ۔ پرذیڈنٹ ٹی بی اے جموں ایڈووکیٹ سنیل شرما نے اس موقعہ پر کہا کہ اس طرح کی قومی سطح کی کانفرنس جموں میں پہلی بار منعقد کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے ٹیکس پروفیشنلوں کو ٹیکس کے بارے میں کافی علمیت حاصل ہو سکتی ہے ۔