جموں//چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے سول سیکرٹریٹ جموں میں منعقدہ ایک میٹنگ میں 26جنوری کی پریڈ کے لئے جموں وکشمیر کی جھانکی کے ماڈل کی تیاری کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن اصغر حسن سامون ، پرنسپل سیکرٹری پلاننگ روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری کلچر محمد سلیم شیشگر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ریاستی کلچر اکیڈیمی کے سیکریٹری عزیز حاجنی نے معروف کشمیری فنکار ویر منشی کی طرف سے جموں و کشمیر کی جھانکی کے لئے مجوزہ ماڈل کو پیش کیا جس پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد چیف سیکرٹری نے ریاست کے کلچر کے مطابق مزید تبدیلی کی صلاح دی۔میٹنگ میں موجود دیگر شرکأ نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔