عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیراعلیٰ عمر عبداللہ جموں کشمیر اسمبلی میں آج اقتصادی سروے رپورٹ اور شادی کے قواعد پیش کریں گے۔ عمر عبداللہ جمعرات کو جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جاری بجٹ سیشن کے ایک حصے کے طور پر، اقتصادی سروے رپورٹ برائے 2025-26 اور آنند شادی رجسٹریشن رولز، 2023 پیش کرنے جارہے ہیں۔اقتصادی سروے قانون سازوں کو یونین ٹیریٹری کی مالی کارکردگی اور کلیدی اقتصادی اشاریوں کا جائزہ فراہم کرے گا۔ آنند میرج رجسٹریشن رولز، جو آنند میرج ایکٹ، 1909 کے سیکشن 6(4) کے تحت بنائے گئے ہیں، کا مقصد جے کے میں شادی کی رجسٹریشن کے لیے قانونی فریم ورک کو مضبوط کرنا ہے۔اسمبلی، حکومت کے جواب کے ساتھ 2 فروری 2026 کو لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب کے شکریہ کی تحریک پر بھی بحث جاری رکھے گی۔ اجلاس صبح 10:00 بجے جموں کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں شروع ہونے والا ہے، جس میں کارروائی کے دوران سوالات پوچھے جائیں گے اور ان کے جوابات دیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ شام کی دوسری نشست میں ایل جی کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک پر ہوئی بحث کا جواب دیں گے۔وزیر اعلیٰ جمعہ 6فروری کو جموں و کشمیر کا سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔