جموں //ریاست کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کئی وفود نے کل یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل اُن کے نوٹس میں لائے ۔ نور آباد حلقے کے ایک وفد نے دمہال ہانجی پورہ میں ایک ریسٹ ہاوس اور منی آفس کمپلیکس کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ وفد نے دمہال ہانجی پورہ کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی آسامی وجود میں لانے ، ڈی کے مرگ اور مالون میں موجود اینٹی پی ایچ سیز کو بڑھاوا دینے کے علاوہ پہلو میں اعلیحدہ میڈیکل بلاک قایم کرنے جیسے مطالبات سامنے رکھے ۔ نوبرا اور لیہہ کے وفود نے بسکٹ نالہ کے کناروں کو بڑھاوا دینے ، علاقے میں تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے علاوہ سرینگر اور جموں میں ان علاقوں کے طلاب کیلئے ہوسٹل سہولیات بہم کرانے کے مطالبات سامنے رکھے ۔ منی وار اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے وفد نے منی وار اور ہانجی دانتر اور لارم گنجی پورہ کے درمیان سڑکیں تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وچی ترکپ وانگام اور زینہ پورہ کے وفود نے حلقے میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی زیارت گاہوں کی جازبیت کو بڑھاوا دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ سونہ واری کے وفد نے علاقے کیلئے ایک اعلیحدہ ہائیڈرالک ڈویژن قایم کرنے اور گنستان کو پریہاد پورہ واٹر سپلائی سکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ محکمہ اطلاعات کے سٹرنگرز کے وفد ، ایس آر او 202 کے تحت منتخب ہوئے اُمیدواروں کے وفد اور اکنامک اینڈ سٹیٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے وفد نے بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مطالبات اُن کے سامنے رکھے ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وفود کے مسائل غور سے سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات پر ایک معیاد بند مدت کے اندر غور کیا جائے گا ۔