عظمیٰ نیوزسروس
جموں// حکام نے منگل کو بتایاکہ جموں میں ایک شخص پراسرار حالات میں گلے پر زخموں کےساتھ مردہ پایا گیا۔ حکام نے بتایاکہ وہ خون کے تالاب میں پڑا ہوا پایا گیا جس کے گلے پر شدید چوٹیں لگی تھیں، مبینہ طور پر کسی نامعلوم شخص نے تیز دھار چیز کا استعمال کیا۔ پولیس نے لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت چٹھہ فارم کے رہنے والے بلویر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے ستواری پولیس سٹیشن میں بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ103کے تحت ایف آئی آر نمبر66/2026 درج کی ہے، اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔اس دوران پیر کو جموں کے اکھنور علاقے میں کوٹ گڑھی گائوں کے قریب مسافر بس کے اسکارپیو گاڑی سے ٹکرانے اور الٹ جانے سے2افراد کی جانیں گئیں اور تقریباً20 دیگر زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ بس جوریاں سے اکھنور جا رہی تھی، مبینہ طور پر کنٹرول کھونے سے پہلے اسکارپیو سے ٹکرا گئی اور سڑک پر الٹ گئی۔ حادثے میں2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ20کے قریب مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، حکام نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔