جموں//گورنر این این ووہرا جوجموں وکشمیر ریڈ کراس سوسائٹی کے صدر بھی ہیں اوراُنکی اہلیہ اوشا ووہرا نے گلشن گراؤنڈ میں سالانہ ریڈ کراس میلے کا افتتاح کیا۔پچھلے چند مہینوں کے دوران ریڈ کراس سوسائٹی کی سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ادارے نے لوگوں کی خدمت بہتر طور سے انجام دی ہے اور انہیں چاہئے کہ وہ ضرورت مند لوگوں کے لئے آئندہ بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں۔گورنر نے ان میلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے میلے ضلع سطح پر بھی منعقدکئے جائیں۔ فسٹ ایڈ تربیت پر زور دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ریڈ کراس کا عملہ سب سے پہلے کسی بھی آفات سماوی کی جگہ پر پہنچ جاتا ہے اور لوگوں کی جان کے تحفظ کے لئے تمام تر کاوشویں بروئے کار لاتا ہے۔گورنر نے ڈویثرنل کمشنر جموں ہمنت کمار شرما اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے چئیرمین اور ان کی ٹیم کی ستائش کی کہ انہوں نے ریڈ کراس میلے کو احسن طریقے پر منعقد کیا۔اس سے قبل گورنر اور خاتون اول نے میلے کے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا جنہیں سرکاری اداروں اور نجی تنظیموں نے قائم کیا تھا۔ انہوں نے طُلاب، افسروں اور متعلقین کے ساتھ بات چیت کی۔اس موقعہ پر ایک تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ڈویثرنل کمشنر جموں ہمنت کمار شرما نے اس موقعہ پر خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔جوائنٹ سیکرٹری آئی آر سی ایس نیشنل ہیڈ کوارٹر منیش چوہدری، آنرری جنرل سیکرٹری ایم ایس راتھر، آئی جی پی جموں ایس ڈی سنگھ جموال، آئی جی بی ایس ایف رام اوتار، ممبر نیشنل منیجنگ باڈی محترمہ روما وانی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔