جموں//مہاراجہ ہری سنگھ کی 124ویں یوم پیدائش منانے کے سلسلے میں ٹریفک کے دباؤ کوکم کرنے کیلئے محکمہ ٹریفک وٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گاڑیوں کی آواجاہی کیلئے مختلف روٹوں کا استعمال کرنے کی اجازت دیدی تھی جس کے چلتے جموں میںجگہ جگہ پر ٹریفک جام دیکھنے کو ملا۔ آدھے گھنٹے کے سفر کو طے کرنے کیلئے مسافروں کو کم ازکم 2گھنٹے کا وقت لگا یہاں تک کہ ریاست سے باہرآنے والے ماتاویشنو دیوی کی یاتریوں کو بھی کئی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ ذرائع نے ہمارے نامہ نگار کوبتایاہے کہ جموں سے باہرر یاست کو جانے والے مسافر وقت پر ریلو ے سٹیشن جموں نہ پہنچنے کی پاداش میں ان کی ٹرنیں بھی چھوٹ گئی ۔