جموں//انتظامی کونسل نے لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں جموں کشمیر ایگروانڈسٹریزڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے 5000میٹرک ٹن صلاحیت کے کثیرحصوں کے جدیدکولڈ اسٹوریج کوقائم کرنے کو منظوری دی۔پروجیکٹ جموں میں اپنی نوعیت کا پہلاکولڈاسٹوریج ہوگا جہاں سبزیاں اور میوہ جات ذخیرہ کئے جاسکیں گے اور اِسے تالاب تلو میں آئندہ آٹھ ماہ کے دوران2646.73 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔