جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رمیش کمار کی ہدایات پرکارپوریشن نے شہر جموںکے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف زور دار مہم چلائی اس مہم کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر اور چیف انفورسمنٹ آفیسر کر رہے تھے۔اس دوران شالا مار روڈ،سٹی چوک ، اولڈ ہسپتال روڈ،پرانی منڈی ، تلک راج روڈ،پریڈ، اندرا چوک،ہری ماکیٹ اور رگھوناتھ بازارکے علاقوں میںدکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھوں پر لی گئی ناجائز تجاوزات کو ہٹایا گیا۔دریں اثنادکانداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا سامان فٹ پاتھوں پر نہ رکھیں کیونکہ اس جہاں راہ گیروں کو چلنے پھرنے میں دشواری پیش آتی ہے وہاں ٹریفک جام بھی ہوتاہے۔