منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں صحافیوں کی تنظیم’ جرنلسٹ ایسوسی ایشن منڈی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں وسیم حیدری کو صدر جے پی سنگھ کو نائب صدر جبکہ عرفان مغل کوجنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا اس دوران سنیئر صحافی عشرت بٹ، ریاض ملک، ظہیر عباس اور سرفراز چک کی سربراہی میںایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس موقعہ پر سنیئر صحافیوں نے قائم کردہ ایسوسی ایشن میں شامل تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی ایسوسی ایشن ان کی امنگوں کے تحت کام کرتی رہے گی ۔ایسوسی ایشن کے صدر تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ صحافیوں کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا رول ادا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ دنوں میں منڈی علاقہ میں ایسوسی ایشن کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام کیا جائے گا ۔