مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ اوچھاد سے تعلق رکھنے والی ایک تیس سالہ خاتون پچھلے چند روز سے لاپتہ ہے ۔تعظیم اختر دختر منظور حسین سترہ ستمبر کو کہیں غائب ہوگئی جس پر گھر والوں نے اس کی تلاش بھی کی لیکن اسے کہیں نہ پایا۔گھر والوں کی طرف سے اس سلسلے میں پولیس تھانہ مینڈھر میں گمشدگی رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ اہل خانہ کاکہناہے کہ اگر کسی کو خاتون کے بارے میں پتہ چلے تو وہ فون زیر نمبرات 9697267908,8803277912یا پولیس تھانہ مینڈھر میں اطلاع دیںجس پر اس کو انعام سے نوازاجائے گا۔