تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کی صحافی برادری نے ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں ایک اجلاس کے دوران علاقائی پریس کونسل کا قیام عمل میں لایا ۔اس اجلاس کے دوران نوجوان صحافی عمران خان کو نئی تشکیل شدہ کونسل کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ نائب صدر کے عہدہ کیلئے نثار خان منتخب ہوئے۔ علاوہ ازیں راحیل گنائی کو ترجمان ، جاوید نذیر کو جنرل سیکرٹری ، جہانگیر خان کو مشیر ، ماجد میر کو خزانچی ، شارخ میر کو جنرل سیکریٹری فائنانس ، سید منظر علی شاہ کو کنوئیرجبکہ عظمیٰ یاسمین کو سکریٹری کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس دوران نئے منتخب صدر نے کہاکہ موجودہ حالات میں صحافت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے مذکورہ نوعیت کی کونسل کا قیام اشد ضروری تھا ۔انہوں نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ صحافیوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔تھنہ منڈی میں پریس کونسل تشکیل دی گئی