تھنہ منڈی // ضلع راجوری کے دیگر حصوں کی طرح تھنہ منڈی میں بھی رائے دہندگان کو بیدار کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی ۔سب ڈیویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی محمد افضل مرزا کی سر براہی میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں گرلزہائر اسکینڈری اسکول تھنہ منڈی،ماڈل بوائز ہائر اسکینڈری اسکول تھنہ منڈی اور مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ ہائر اسکینڈری اسکول تھنہ منڈی نے طلبانے بھی شرکت کی۔ گرلزہائراسکینڈری اسکول تھنہ منڈی کی طالبات اپنے اسکول سے ریلی کی شکل میں ریو نیو کمپلیکس تھنہ منڈی پہنچیںجہاں سے دیگر اسکولوں کے طلبانے تحصیلدار تھنہ منڈی شاہد اقبال، زونل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی دیوان چند ٹھاکرریلی کے ہمراہ غزالی چوک اور پھر شاہدرہ پل تک پہنچی ۔سب ڈیویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی نے کہا کہ 18سا ل کی عمر والے تمام افراد کو اپنا ووٹ دینے کا حق حاصل ہے اس لئے انہیں اپنے ناموں کا اندراج کرانے کیلئے محکمہ سے رجوع کرناچاہئے ۔