تھنہ منڈی//راجوری کے علاقہ گھمبیر مغلاں کالا بن سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن توصیف اعظم مغل نے نیشنل کانفر نس کے سرپرست اور سابق ریاستی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی موجودگی میںسرینگر میںنیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انکے ہمراہ تھنہ منڈی کے سماجی کارکن ایڈووکیٹ ارشد سمیال بھی تھے۔ اس بات کا دعویٰ کیاگیاہے کہ توصیف اعظم مغل کا تعلق کانگریس سے تھا ۔ان کی پارٹی میں شمولیت کا سابق ایم ایل اے محمد اسلم خان نے استقبال کیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوجائے گی ۔انہوںنے کہاکہ نیشنل کانفرنس ایک عوام دوست جماعت ہے جسکی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا موجودہ سرکار کی ستم ظریفی کودیکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں چند اور لوگ بھی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔