ترال+کنگن //ترال کے نارستان علاقے کا دوران شب جنگجو مخالف آپریشن کے دوران پیر پھسلنے سے دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ، جنہیںبذیعہ ہیلی کاپٹر بادامی باغ فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔اس دوران نارا ناگ کنگن میں تلاشی کارروایئی کے دوران جنگلاتی علاقے سے اسلحہ بر آمد کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ42آر آر نے گذشتہ رات وانٹی ناڑ جنگلاتی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع ملنے کے بعد محاصرہ کر لیا ۔ جس کے دوران دو اہلکارپیر پھلسنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح قریب گیارہ بجے گائوں میں ایک ایمبولنس گاڑی نمودار ہونے کے ساتھ ہی ایک فوجی ہیلی کاپٹر ستورہ نامی گائوں میں آیا۔ لوگوں نے ایمولنس گاڑی میں دو اہلکاروں کو زخمی حالت میںدیکھا ۔جنہیں بعد میں ہیلی کاپٹر میں بٹھایا گیااور سرینگر منتقل کیا گیا ۔ادھروسطی ضلع گاندربل کے ناراناگ کنگن جنگلات کا 24آر آر اور 34 آسام رائفل نے ایک مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔ فوج بالآخر مشتبہ ٹھکانے تک پہنچ گئی اور یہاں سے اے کے 47 کے دو میگزین، ایک گرینیڈ اور 30گولیاں برآمد کیں۔ تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس سلسلے میں کنگن پولیس سٹیشن میں کیس زیر نمبر 46/2021درج کیا گیا ہے۔