جموں//نظام تعلیم کو جدید تکنیک سے آراستہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ممبر اسمبلی نگروٹہ دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ مدرسین کو معیاد بند ڈھنگ سے تربیت فراہم کی جائے تا کہ وہ بچوں کو مزید موثر ڈھنگ سے پڑھا سکیں ۔غیر سرکاری تنظیم DCBفائونڈیشن کی طرف سے تربیتی پروگراموں کا اہتمام اساتذہ کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔ وہ گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول کنڈولی نگروٹہ میں منعقدہ دو روزہ لیڈر شپ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس ورکشاپ میں 30پرنسپلوں اور اساتذہ نے شرکت کی۔ این سی لیڈر نے بھارتی فائونڈیشن کی طر ف سے اٹھائے جار رہے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تعلیم کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فائونڈیشن کی طرف سے شروع کئے گئے پروگرام میں نگروٹہ حلقہ میں3بلاکوں کی 14پنچایتوں کے تحت پڑنے والے 14اسکولوں کے 3500طلاب اور 226اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن رویندر سنگھ اور چیف ایجوکیشن آفیسر جے کے سودن نے بھی خطاب کیا۔