بلاور/ جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا کہ حکومت ریاست کے تمام دیہات کو شہری سہولیات کے طرز پر ترقی دینے کے سلسلے میں تمام تر کوششیں کر رہی ہے اور اس سلسلے میں آر اینڈ بی ، صحت عامہ ، دیہی ترقی ، پاور ڈیولپمنٹ اور طبی سیکٹروں کو فراخدلانہ رقومات فراہم کئے جارہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے منڈلی اور بلاور تحصیل میں نار سنگھ گو شالہ کے انتظامیہ کی طرف سے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف وائلڈ لائف وارڈن ، ڈائریکٹر سوشل فارسٹری ، ڈائریکٹر ایس ایف آر آئی ، ڈائریکٹر سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن ، ڈائریکٹر ایف ایف ایف ، سی سی ایف کے علاوہ جنگلات ، صحت عامہ ، دیہی ترقی ، پاور ڈیولپمنٹ اور تعمیرات عامہ کے سینئر افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔چودھری لال سنگھ نے کہا کہ تمام محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بلاور تحصیل کے منڈلی اور لاکھری علاقوں کو جدید طرز پر بنیادی سہولیات فراہم کئے جائیں تاکہ یہ علاقے شہری علاقوں کے برابر مستفید ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان تمام ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے سلسلے میں رقومات کی کوئی کمی نہیں ہے ۔وزیر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آکر حکومت کی طرف سے شروع کی گئی بہبودی کی سکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔مقامی لوگوں کی طرف سے پیش کی گئی مطالبات کی فہرست کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت مضبوط سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کے تعمیر کو اعلیٰ ترجیحات میں شامل کر رہی ہیں اور دیہی و دور دراز علاقوں کو جانے والی سڑکوں کو اَپ گریڈ کرنے اور انہیں بہتر بنانے کی تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔اس سے قبل چودھری لال سنگھ نے منڈلی میںنار سنگھ جی گائو شالہ میں جامن ، امرود اور آرنامنٹل پودے لگائے او رلوگوں سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں صحت مند ماحول پیدا کرنے کے سلسلے میں زیادہ سے زیاد ہ پودے اور درخت لگائیں۔