سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے یہاں سول سیکرٹریٹ میں متعدد وفود اور اَفراد اپنی شکایات اور مطالبات گوش گزار کرنے کے لئے ملاقی ہوئے۔ اَوقاف ووہان پانپور کے ایک وفد نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اور اَپنے علاقے سے متعلق متعدد ترقیاتی اَمور کا مطالبہ کیا جس میں تعلیم ، ترقیاتی کام، کھیل میدان کی ضرورت اور دیگر مطالبات شامل تھے۔صوبہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایسو سی ایشن کے وفد نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اورانہیں اَپنے متعدد امور کے متعلق جانکاری دی۔اِسی طرح بارہمولہ کے ایک وفد نے اَپنے علاقے میں عوامی سہولیات سے متعلق اَمور مشیرموصوف کو گوش گزار کئے۔بی ڈی سی کے ایک ممبر نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اور مختلف اَمور میں اُن کی مداخلت طلب کی۔مشیر بصیر احمد خان نے وفود اور اَفراد کو بغور سنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کی جانب سے اُٹھائے گئے تمام مطالبات اور مسائل کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا۔