راجوری //راجوری ضلع کے بدھل علاقہ میں فوج کی جانب سے ’یوگا ورکشاپ‘کااہتمام کیا گیا ۔فوج کی جانب سے منعقد مذکورہ پروگرام کا اصل مقصد علاقہ کے نوجوانوں و عام لوگوں کو جسمانی صحت و تندر وستی کے بارے میں بیدار کرنا تھا ۔سموٹ فوجی کیمپ کے اہلکاروں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر یوگا کی مشقیں کریں تاکہ کووڈ جیسے مشکل دور میں بھی اپنے آپ کو تندروست رکھ سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ یوگا کا عمل ملک میں ایک لمبے عرصہ سے چلا آرہا ہے جبکہ کئی شعبوں سے وابستہ ماہرین نے مذکورہ عمل کو صحت کےلئے ایک کامیاب قرار دیا ہے ۔اس دوران انہوں نے چھوٹے بچوں کو یوگا کی مشقیں بھی کروائیں جن میں علاقہ کے متعدد بچوں نے شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ یوگا کی جانکاری رکھنے والوں کو چاہئے کہ وہ سماج کو اس سلسلہ میں بیدار کرئیں ۔مقامی معززین و پنچایتی اراکین نے فوج کا شکریہ ادا کیا ۔