کوٹرنکہ//بدھل شوپیاں سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے سماجی کارکن و سرپنچ محمد فاروق انقلابی نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 جولائی 2018 اس سڑک کا سروے ہوا تھا جسکی کل مسافت 94.26 کلو میٹر تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک کے تعمیر کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ نے جو ڈی پی آرتیار کی ہے اسمیں 597.24 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دوران مارچ 2018 میں سڑک کا سروے کروایا گیا تھا تا ہم حکومت کے گر جانے کی وجہ سے سارے تعمیری کام ٹھنڈے بستہ میں چلے گئے۔ انہوں کہا کہ ضلع راجوری اور ریاسی اضلاع کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کے اس سڑک کے تعمیر ہونے سے سیاحت کو کافی فروغ حاصل ہوگا اور پڑھے لکھے بے روز گار نو جوان کو فائدہ حاصل ہوگا۔ فاروق انقلابی نے کہا کہ بدھل سے شوپیاں کے درمیان آنے والا علاقہ پہلگام ،سونہ مرگ، گل مرگ سے ہزار گناخوبصورت ہے اور اس علاقہ کو تاریخی حیثیت بھی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر ہونے کی وجہ سے علاقے میں موجود سات جھیلوں کو بھی بطور سیاحتی مقامات استعمال کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر سڑک کا کام شروع نہیں کرنا تھا تو لاکھوں روپے خرچ کر کے اس سڑک کا سروے کیوں کروایا گیا۔