بڈگام+بانڈی پورہ//بڈگام ضلع میں کووِڈ ۔19 مثبت معاملات کی شفایابی کی شرح 90 فیصد کو پہنچ گئی ہے جبکہ بانڈی پورہ کے بیس دیہات میں لوگوں کی صد فیصد ٹیکہ کاری کا عمل مکمل ہوا ہے۔اِن باتوں کا اِظہار ان اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے میڈیا اَفراد کو بریفنگ دینے کے دوران کیا۔اُنہوں نے اضلاع میں اِس مہلک وائرس کے مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے کئے جانے والے حفاظتی اِقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ ڈپٹی کمشنربڈگام نے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ بڈگام میں شفایابی کی شرح میں 90 فیصد کا اِضافہ ہوا ہے کیوں کہ ضلع میں اَب تک کل 12,785 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,459مثبت معاملات سرگرم ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں اِس وقت مثبت معاملات کی شرح میں5 فیصد کی کمی آئی ہے اور اَب یہ شرح 4.93فیصد ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے کہا کہ اِس وقت تمام کنٹین منٹ زون اور دیگر مطلوبہ مقامات پر آر اے ٹی اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ سرعت سے جاری ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ 437 سطح کے 2بستروں کے علاوہ 299 معاون آکسیجن سہولیات سے آراستہ بستروں کو بھی ایمرجنسی کی صورت میں تیار رکھا گیا ہے۔شہباز احمد مرزا نے کہا کہ کووِڈ ۔19 کنٹرول روم 10 میڈیکل بلاکوں میں قائم کیا گیا ہے اور آج تک عوام سے 4,967 فون کالز موصول ہوئی ہیں جس میں دیگر طبی اَمور کے علاوہ کووِڈ۔19 سے متعلق سوالات کے بارے میں اِستفسار کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منگل کے روز کہا کہ انتظامیہ ضلع کے 20 دیہاتوں میں ایک لاکھ خوراکیں دینے اور اہل عمر کے گروپوں کی 100 فیصد آبادی کو ٹیکے لگانے میں کامیاب رہی ہے ۔ ڈاکٹر اویس نے ضلع میں کووڈ 19 انتظام کے بارے میں میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے مستقل آگاہی مہم کے بعد ضلع میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف اور گاؤں کی سطح کی ٹیموں نے 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگانے کیلئے کچھ ناقابلِ رسائی علاقوں تک پہنچنے کیلئے کئی کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا ۔ گراؤنڈ ورکروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ضلع کے ٹارگیٹ ایج گروپ کے 85 فیصد لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور لوگوں کو دی جانے والی ایک لاکھ خوراکوں کو عبور کر لیا ہے ۔ اس سے قبل ڈاکٹر اویس نے منی سیکرٹریٹ میں خصوصی طور پر اہل افراد کیلئے ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کیا جس میں خاص طور پر اہل افراد کو ان مراکز پر ٹیکے لگانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ڈی سی نے کہا کہ یہ خصوصی کاؤنٹر سنبل اور دیگر علاقوں میں بھی قائم کئے جائیں گے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ خاص طور پر اہل افراد کو اس سلسلے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ڈاکٹر اویس نے کہا کہ ضلع میں مثبت سطح کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پچھلے چند ہفتوں میں بحالی کی شرح 92 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کووڈ 19 ہدایات کو مذہبی لحاظ سے پیروی کریں اور کووڈ مناسب طرز عمل کو سختی سے اپنائیں ۔