کٹھوعہ //ضلع کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں دیر رات سے ہورہی بارش کے باعث دوردرازعلاقوں میں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے بالائی علاقوں میں تازہ وہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں تیز بارش ہو رہی ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گئی ۔ تیز سرد ہوائیں چلنے سے میدانی علاقوں میں سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور میدانی علاقوں میں بھاری بارش اور ضلع کی دور دراز اونچی پہاڑیوںپر ہلکی برفباری کے پیش نظر بنی، بسوہلی اوربلاور میں کافی تیز سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور ضلع کے تحصیلوں کے ساتھ جوڑنے والی مختلف رابطہ سڑکوں پر پھسلن پیداہوگئی ہے جسکے نتیجے میں راہگیروں کو سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے اور علاقوں میں سڑکوں پر گاڑیوں اور راہگیروں کی نقل و حرکت بھی کم ہو گئی ہے اور گاو¿ں کی رابطہ سڑکوں پر پسیاں گر آنے سے سڑکیں بند ہو گئی تو وہیں تحصیل بنی سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بجلی نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق تحصیل بنی اور بلاور کے درجنوں علاقوں میں گزشتہ رات سے بجلی کا نظام ٹھپ ہو گیا جس سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔