گاندربل//گاندربل کے بارسو علاقے میں شام پانچ بجکر 35 منٹ پر آتشزدگی کی ایک واردات میں دو گاوخانے خاکستر ہوگئے اور ایک گائے جھلس کر ہلاک ہوگئی جبکہ ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کے مطابق شام 5 بجکر 35 منٹ پر محمد مقبول بٹ ولد عبدالصمد کے گائوخانہ سے آگ نمودار ہوگئی جو تیزی سے پھیل گئی اور نزدیکی رہائشی مکان اور محمد اشرف میر ولدعبدالغفار کے گائوخانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس موقع پر فوری طور پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دونوں گائوخانے مکمل طور پر خاکستر ہوگئے اور محمد مقبول کے رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ محمد مقبول بٹ کی گائے جھلس کر ہلاک ہوگئی۔