پونچھ//اسسٹنٹ ڈئریکٹر محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری رنجیت سنگھ چب نے ضلع پونچھ کے مختلف راشن گھاٹو ںکا کیادورہ کر کے بایو میٹرک مشینوں کا جائزہ لیا، اس دوران جہاں مشینیں کام نہیں کر رہی تھی ان کے سلسلہ میں معلومات حاصل کرنے پر انھیں بتایا گیا کہ ان مقامات پر نیٹ ورکنگ کا مسئلہ ہے ۔اس دورے کے دوران ان سے مقامی شہریوں کے وفود بھی ملاقی ہوئے جنہوں نے موصوف کو بتایا کہ نیٹ کے مسئلہ کی وجہ سے ان کو عرصہ دراز سے راشن حاصل کر میں دشواریاں آ رہی۔عوامی مسائل بغور سننے کے بعد انھوں نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں جلد ہی اقدام اٹھا کے ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جن راشن گھاٹوں کا دورہ کیاگیا ہے ان میں سے کچھ مقامات پر بایو میٹرک مشینوں کے مسائل ہیں جن کو وہ جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ابھی تک کچھ لوگوں نے اپنے راشن کارڈ ادھار لنک نہیں کئے ہیںجس کی وجہ سے ان کو بایو میٹرک مشین قبول نہیں کر رہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ ان تمام صارفین سے گزارش کرتے ہیں جنھوں نے ابھی تک اپنے راشن کارڈ ادھار لنک نہیں کئے ہیں وہ اپنے راشن کارڈ ادھار کارڈ سے لنک کروائیں تاکہ ان کو راشن آسانی سے دستیاب ہو سکے۔