پونچھ//غیر سرکاری رضا کار تنظیم سر سید ایجوکیشن مشن کی جانب سے ایڈیشنل ایس پی پونچھ مسرور احمد میر کے اعزاز میں الوداعیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع افسران کے علاوہ تمام مکاتیب فکر سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے شرکت کی جن میں اے ڈی ڈی سی حمید شیخ، اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین، ڈی ایس پی نعیم احمد، موہن لال شرما، ڈاکٹر ایس ڈی شرما، شہزاد خان، نریندر موہن سوری پرنسپل، لال منظور، پروفیسر فاروق عباسی، خالد خان وغیرہ شاملتھے۔ مقررین نے ایڈیشنل ایس پی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ رضا کار تنظیم کے چیئر مین سرفراز میرکے علاوہ آفتاب خان، نصرت خان، اسد نعمانی، ساحل چڈھا، فاروق حسین ، بھانو پرتاپ، افتخار بزمی،ظاہر حسین،ساحل چڈھا، سریندر سنگھ وغیرہ نے بھی تبدیل ہوئے افسرکو خراج تحسین پیش کیا۔