وجے پور//نیشنل ڈیولپمنٹ فاونڈیشن نے آبی وسائل کی صفائی اوران کے تحفظ کے سلسلے میں وجے پور میں ایک ورکشاپ کاانعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ محکمہ پی ایچ ای کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی ۔اس موقعہ پر لوگوں کو آبی وسائل کو صاف رکھنے اور ان کے تحفظ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس دوران ایگزیکٹیو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن سانبہ نے کہا کہ محکمہ نے جگہ جگہ لیبارٹریاں کھولی ہیں جہاں لوگ پانی کا نمونہ لا کر اس کی جانچ کروا سکتے ہیں۔ موصوف نے این ڈی ایف کی کاوشوں کو سراہا اور ورکشاپ میں موجود لوگوں کو پانی کی جانچ کرنے کے طریقہ کے بارے میںبھی بتایا اور آبی وسائل کو کیسے تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے اس کے بارے میں بھی حاضرین کو جانکاری دی گئی۔ورکشاپ میں نیشنل ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کے سربراہ راجیو کھجوریا بھی موجود تھے ۔کھجوریا نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے ہر دور میںآبی وسائل اور مکمل ماحول کو صاف رکھنے کے لئے مختلف سکیمیں چلائیں تاکہ لوگ صحت مند اور تندرست رہے لیکن ابھی تک ایک بھی سکیم۱۰۰ فیصدکارگر ثابت نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک این ڈی ایف کا سوال ہے اس نے کڑی محنت کے ساتھ آبی وسائل کو صاف وشفاف رکھنا اور ان کے تحافظ کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دینے کا بیڑا اٹھایاہے۔کھجوریہ نے کہا کہ لوگوں کو اس کام میں نیشنل ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کا ہاتھ بٹانا چاہئے آبی وسائل کی صفائی اور ان کے تحافظ کو ترجح دینا ہمارا اولین فرض ہے۔موسوف نے اس بات پہ زیادہ زور دیا کہ پانی کی دستیابی کو آنے والی قوم کے لئے یقینی بنانے کے لئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہیں۔