پونچھ //بھاجپا کے سینئر لیڈر و وزیر برائے صنعت و حرفت چندر پرکاش گنگا نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب پاکستانی زیر انتظام کشمیر بھی ہندوستان کا حصہ ہوگا۔ این ایچ پی سی لمیٹڈ، سلال پاورا سٹیشن کے زیر اہتمام پریڈ گرائونڈ پونچھ میں’’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گنگانے بہت جلد پاکستانی زیر انتظام کشمیر بھی ہندوستان کا حصہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے نریندر مودی کی قیادت میںتین برس میں ایسے کارنامے انجام دیئے ہیں جو تاریخ ساز ہیں۔انہوں نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جن ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو بھی ہندوستان کا حصہ بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘کانفرنس پونچھ سمیت ہندوستان کے 334 مقامات پر منعقد کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کے سلسلہ میں بیدار کیا جائے۔ اس موقعہ پر ایم ایل سی پردیپ شرما،ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر، ای ایس پی پونچھ راجیو پانڈے، بی جے پی ریاستی سیکریٹری سنیل گپتا، کیپٹن بنسی لال ضلعی صدر بی جے پی، ڈاکٹر سبھاش رینہ، مولوی بشارت احمد، برکت سنگھ آزاد ،پروگرام منعقد کرنے والی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،یوگیندر کوتھا چیف انجینئر (سول)، آر کے کاڈیا چیف (HR) ، ایم جی گئی چیف انجینئر (سول) وغیرہ بھی موجود تھے ۔اس دوران جہاں مقامی فنکاروں کی طرف سے پروگرام پیش کیاگیاوہیں حکومت کی فلاحی و ترقیاتی سکیموں پردس منٹ کی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔تقریب میں نظامت کے فرائض پردیپ کھنہ نے انجام دیئے۔