منڈی//عرصہ 15 سال سے محکمہ پولیس میں بطور ایس پی او کام کر رہے ممتاز بانڈے کو یوم آزادی کے موقعہ پر تحصیل انتظامیہ کی جانب سے محکمہ میں بہتر کام کاج پر سند سے نوازا گیا۔ ممتاز گزشتہ 15 سال سے بطور ایس پی او منڈی بازار میں تعینات ہے جو منڈی بازار میں ٹریفک کا نظام سنبھالتاہے۔ منڈی کی سول سوسائٹی نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس پی وید اور آئی جی پولیس جموں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال سے اپیل کی ہے کہ وہ ممتاز بانڈے کی محکمہ میں مستقل تعیناتی کے احکامات صادر کریں تاکہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کر سکے ۔روہت میموریل سوسائٹی کے چیئرمین علی محمد میر نے کہا کہ ایس پی او ممتاز ایک قابل اور دیانتدار شخص ہے جس کو مستقل کیاجاناچاہئے ۔