راجوری// شیڈیول کاسٹ ، شیڈیول ٹرائب ، او بی سی ایسوسی ایشن کے ممبروں نے راجوری میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کے ازالے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی ریلی بچوں کے پارک گوجر منڈی سے شروع ہوئی اور ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوئی۔صابر چودھری ، سورج پرکاش ، سلام دین سمیت دیگر ایسوسی ایشن کے سینئر نمائندے ، جو احتجاج کی رہنمائی کررہے تھے، نے کہا کہ ان کے مطالبات میں ریزرویشن کا فائدہ ، خصوصی بھرتی اقلیتوں کیلئے، او بی سی کے لئے 27 فیصد ریزرویشن کا نفاذ اور نئی ایکسائز پالیسی میں ریزرویشن جیسے مطالبات ہیں جو حل طلب ہیں۔انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے توسط سے انہوںنے مطالبات کا چارٹر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو بھیج دیا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ مطالبات حل کئے جائیں گے۔