کشتواڑ //ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے زیر تعمیر پکل ڈول پاور پروجیکٹ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے ڈنگڈورو کا دورہ کیا۔ جس دوران ایس ایس پی کشتواڑ نے پروجیکٹ کے سربراہ صدرجوگندر سیرو ، نائب صدر پی بی سیندو ، ڈپٹی جی ایم اے ڈی ایس سمبیال و طارق پرویز ایڈمن آفیسر کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جبکہ میٹنگ میں ایس ایچ او دچھن و انچارج پی پی ڈنگڈورو بھی موجود تھے۔ پروجیکٹ کے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے پولیس اہلکاروں کو جامع ہدایات دی گئیں۔