جموں //ریاستی حکومت کے مطابق ریاستی وزیر اعلیٰ نے اپریل 2015سے لیکر دسمبر2015تک ریاست کے 47مقامات کا دورہ کیا جس دوران 662ہدایات جاری کی گئیں جن میںسے 320پر عمل درآمد کرلیاگیاہے۔ پی ڈی پی کے ممبراسمبلی بارہمولہ جاوید حسن بیگ کے سوال کے جواب میں وزیر برائے منصوبہ بندی نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ نے اپریل 2015سے لیکر دسمبر 2015تک ریاست کے 47مقامات کا دورہ کیا جس دوران 662ہدایات جاری کی گئیں جن پر عمل درآمد کیاگیاجبکہ 320پر مختلف مراحل پر کام جاری ہے ۔ وزیر نے بتایاکہ ان ہدایات اور وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی پوری پوری کوشش کی جارہی ہے تاہم کچھ ایسے فیصلے ہیں جن پر کافی زیادہ اخراجات آرہے ہیں اوران کا متعلقہ ایڈمنسٹریٹو محکمہ جات جائزہ لے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ رقومات کی فراہمی کے بعد ان فیصلوں پر بھی عمل درامد کیا جائے گا ۔