مینڈھر// منکوٹ کے ٹائی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک کنبہ نے ایک شخص پر پولیس کے ساتھ مل کر مکان گرانے اور مار پیٹ کا الزام لگاتے ہوئے مینڈھر تحصیل کمپلیکس میں دھرنا دیا جو شام تک جاری تھا۔ٹا ئی منکو ٹ سے تعلق رکھنے والی دو بہنو ںنصرت بی زوجہ محمد ابر اہیم اور عظمت بی زوجہ عیس اللہ د ختر ان بو ٹا نے بچو ں سمیت تحصیل کمپلیکس میں پو لیس انتظامیہ کے خلاف دھر نا دیا ۔ انہو ں نے الزام لگا تے ہوئے کہا کہ محمد شبیر ولد راج محمد نامی شخص نے پو لیس کے ساتھ مل کر ان کامکان گر ادیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ29اپر یل کو محمد شبیر نے اپنے ساتھیو ں کے ہمر اہ ان کی گھر میں داخل ہوکر پٹائی کی جس کے بعد اس کے خلاف پولیس تھانہ مینڈھر میںدفعہ 452کا ایک کیس بھی درج کیاگیالیکن پو لیس نے کوئی کارروائی نہیں ۔ان کاکہناتھاکہ ان کے ٹھہرنے کیلئے کوئی جگہ نہیں اور وہ مجبورہوکر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ انہو ں نے الز ام لگا یا کہ محمد عز یز ولد بیر ولی نے محمد شبیر کے ساتھ مل کران کی زمین کی گرداوری اپنے نام کروادی ہے اور ان کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوںنے یہ الزام بھی لگایاکہ پولیس ان کے خلاف اس لئے کارروائی نہیں کررہی کیونکہ وہ پیسے والے ہیں ۔ انہو ں نے ایس ایس پی پونچھ سے انکو ائری کی ما نگ کی اور کہا کہ جب تک ان کا یہ مطالبہ پورا نہیں ہوتا تب تک وہ دھرنا جاری رکھیںگی ۔ اس سلسلہ میں جب ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نترے سے با ت ہو ئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت گورسائی علاقے میں ہیں لیکن انہوںنے مینڈھر پو لیس کو فو ن پر بتا دیا ہے کہ فو ری طور پرموقعہ پر جاکر تحقیقات کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ مکان گرانے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔