عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//آرینز گروپ آف کالجز، راجپورہ، چنڈی گڑھ نے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر سکالرشپ ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد خطے کے مستحق طلباء کو مالی مدد اور اعلیٰ تعلیم کے معیاری مواقع فراہم کرنا ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ اسکالرشپ ٹیسٹ مختلف مقامات پر منعقد کیا جائے گا تاکہ مختلف اضلاع کے طلباء آسانی سے حصہ لے سکیں۔ امتحانی شیڈول میں امپیریل انسٹی ٹیوٹ، کولگام میں 27 مارچ 2026 ۔28 مارچ 2026 کو Learn X اکیڈمک ہب، اونتی پورہ میں، 29 مارچ 2026 کو جی نیکسٹ، چاڈورہ (بڈگام) 30مارچ کوجینیئس اکیڈمی پلوامہ ، فیوچر ایکس، پارمپورپورہ سری نگر میں، ACE اکیڈمی، دودرہامہ، گاندربل میں 31 مارچ 2026 اوریکم اپریل 2026 کو پیس اکیڈمی، پٹن میں امتحانات دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔آرینز کاسکالرشپ ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد ہونہار طلباء کی شناخت کرنا اور ادارے کی جانب سے پیش کیے جانے والے مختلف انڈرگریجویٹ اور پروفیشنل کورسز میں پرکشش اسکالرشپ کے ساتھ ان کی مدد کرنا ہے۔انتظامیہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی اسکالرشپ سکیم (PMSSS) کے تحت پروفیشنل کورسز میں سیٹیں محدود ہیں اور عام طور پر بہت جلد بھر جاتی ہیں۔
اس کے نتیجے میں بہت سے مستحق طلباء داخلے کے مواقع سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ایسے طالب علموں کے لیے، آرینز اسکالرشپ ٹیسٹ مالی امداد اور ادارہ جاتی اسکالرشپ کے ساتھ داخلہ کو محفوظ بنانے کے لیے ایک بہترین متبادل پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جس سے وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔طلباء کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی کارکردگی کو تسلیم کرنے کے لیے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے پرکشش انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی پوزیشن ہولڈر کو لیپ ٹاپ، دوسری پوزیشن ہولڈر کو ٹیبلٹ اور تیسری پوزیشن ہولڈر کو موبائل فون دیا جائے گا۔